اہل السنۃ والجماعۃ علمائے دیوبند کے منہج و مسلک کا ترجمان

ہفتہ، 6 جون، 2026

نقل را عقل باید - مفتی ارشد دہلی والا





 *نقل را عقل باید*

*مفتی سالم اشاعتی اور AI*


✍️  *مفتی ارشد دہلی والا* 


کوئی بات نقل کرنے کے لیۓ بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ناقل کی نقل خود ہی ناقل کی پول کھول دیتی ہے۔ 

جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے فتویٰ کے بعد مولانا سعد صاحب کے معتقدین لرزہ بر اندام ہیں غیظ اور غصہ کے مارے ایسی ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جو کسی بھی عالم کی شایان شان نہیں کچھ لوگوں نے مفتی احمد صاحب خانپوری کی تصویر پر سرخ کراس لگاکر اسکو شائع کیا تو کوئی انپر گجراتی عصبیت کا الزام دے رہا ہے بلکہ بعض نے تو انہیں گمراہ قرار دے دیا ایسے لوگوں کے لیۓ قرآن کی آیت ہی کافی ہے *وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اكْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُهْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا۠* 

مولانا سعد کے جملہ معتقدین میں سے مفتی سالم اشاعتی سب سے نرالے نکلے انہوں نے سوچا یہ سب حرکتیں میری شان کے مناسب کہاں میں تو فتویٰ کا جواب فتوی سے دونگا، الغرض اسنے اپنی ساری علمی توانائی AI کو پرامپٹ دینے میں لگائی کہ اے میرے استاذ AI مجھے جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے فتویٰ کا جواب عنایت فرمائیں اور جواب بھی ایسا عنایت فرمائیں جو عموما مرکز نظام الدین کی مؤیدین علماء کی جانب سے اس قسم کے فتاوی کا جواب دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ 


قارئین حضرات خود اس تصویر کو ملاحظہ فرمائیں جو اس تحریر کے ساتھ ہمنے بھیجی ہے۔ 

اب اندازہ لگائیں جس مفتی کا یہ حال ہو اور جس مفتی کی علمی اوقات اتنی بھی نہیں کہ وہ از خود بلا AI کا سہارا لیۓ فتوی نویسی کر سکے ایسے لوگ اٹھکر جامعہ اسلامیہ ڈابھیل جیسی عظیم درسگاہ کے فتاوی کی تردید کر رہے ہیں۔ 

تف ہے ایسے مفتیوں پر جو نقل کرنے میں AI کی طرف سے ارسال کردہ پرامپٹ کے جواب کو بھی حذف نہ کرسکے اور خود اپنی رسوائی اپنے ہاتھ کرلی۔ 


اللہ تعالیٰ مفتی احمد صاحب خانپوری، اور دیگر اساتذہ ڈابھیل کو ان شریروں کی شرارت سے محفوظ فرماۓ اور جھولہ چھاپ AI والے مفتیوں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرماۓ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

اہم روابط

  • darulifta-deoband.com
  • sarbakaf.com

آمد و رفت (پیج ویوز)

کتاب کی درخواست کریں

نام

ای میل *

پیغام *